’’پرسنل لا‘‘ ہمارا مذہبی اور آئینی حق ہے ۔مسلمانوں کو ’’پرسنل لا‘‘ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی قبول نہیں۔ مفتی حنیف احرارؔ قاسمی

۶؍ ستمبر ، ۲۰۱۶ء ؁، مطابق:۳؍ ذوالحجہ۱۴۳۷ھ ؁، شاہین باغ ، نئی دہلی۔
’’پرسنل لا‘‘ ہمارا مذہبی اور آئینی حق ہے ۔مسلمانوں کو ’’پرسنل لا‘‘ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی قبول نہیں۔ مفتی حنیف احرارؔ قاسمی
’’پرسنل لا‘‘ میں تبدیلی کی بات کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ قربانی کا اچھا انتظام کرے حکومت۔ آل انڈیا امامس کونسل

’’پرسنل لا‘‘ ہمارا مذہبی اور آئینی حق ہے۔ اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی بات بھی مسلمانوں کو برداشت نہیں۔ جو لوگ ’’پرسنل لا‘‘ کی مخالفت کرتے ہیں ، یا ’’پرسنل لا‘‘ میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں، ایسے لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مسلمان ہونے کا مطلب ہے ’’اللہ کے احکامات کو بلا کسی رد و بدل اور چوں و چرا کے قبول کرے، جس کو یہ منظور نہیں وہ مسلمان نہیں‘‘۔ آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی مفتی حنیف احرارؔ سوپولوی آج مدھیہ پردیش کی امامس کونسل کی ریاستی میٹنگ کے بعد میڈیا سے ان خیالات کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ: ’’ جو ملک جامع دستور اور ہمہ گیر تہذیب پر مبنی ہے، اس ملک میں کچھ فاشسٹ عناصر باہمی منافرت پھیلا کر اپنے ناپاک مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کی عوام آر ایس ایس اور بی جے پی کی ’’نفرت کی سیاست‘‘ کو سمجھ چکی ہے۔ اور آنے والے وقت میں وہ ضرور ان کو اس کا سبق سکھائیں گے ‘‘۔
مفتی احرارؔ قاسمی نے مزید کہا کہ : ’’ملک اور ملکی آئین کی حفاظت کرنا ہر ہندستانی کا فرض ہے۔تمام ہندستانی باشندے ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، دلت، آدی واسی کو متحدہ طور پر اقدام کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے‘‘۔
آل انڈیا امامس کونسل کے نیشنل انچارج مولانا فیصل صاحب نے کہا کہ : ’’ملک کو بڑی تیز رفتاری کے ساتھ سامراجیت اور سنگھیت کی طرف لے جانے کی سازش چل رہی ہے۔ملک میں ملک مخالف کسی بھی طرح کی سرگرمی ملک کے ساتھ سب سے بڑی غداری ہے۔ اس پر حکومت کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے‘‘۔
کونسل کے نیشنل سکریٹری نے کہا کہ :’’مدھیہ پردیش میں گؤ ماس کے نام پر عورتوں کی پٹائی اس ملک کے انتظامیہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے؛ اس لیے آل انڈیا امامس کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ایسے بے لگام عناصر کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی اقدامات کریں۔ اور قربانی کے موقع پر اچھے سے اچھے انتظامات کیے جائیں‘‘۔ بھوپال میں منعقد اس اسٹیٹ کمیٹی میٹنگ میں ریاستی صدر مولانا رمضان ندوی، نائب صدر مولانا عارف ندوی، ریاستی جنرل سکریٹری مولانا عاصم سراجی، مولانا صغیر، خزانچی قاری حنیف اور دیگر تمام ضلعی صدور و نظمانے کی شرکت کی ۔
ایم ، ایچ، احرارؔ سوپولوی
قومی ترجمان : آل انڈیا امامس کونسل

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...