ملک میں امن و امان کی بحالی اور بین المذاہب رَوَاداری کو عام کرنے کی ذمہ دار مرکزی اور صوبائی حکومتیں قومی یکجہتی اور ملک بھر میں مذہبی بھائی چارگی پیدا کرنے کو حکومت اولین ترجیحات میں شامل کرے ۔ آل انڈیا امامس کونسل کا مطالبہ

۲۰؍ اگست ، ۲۰۱۶ء ؁، مطابق:۱۶؍ ذوالقعدہ۱۴۳۷ھ ؁، شاہین باغ ، نئی دہلی۔
ملک میں امن و امان کی بحالی اور بین المذاہب رَوَاداری کو عام کرنے کی ذمہ دار مرکزی اور صوبائی حکومتیں
قومی یکجہتی اور ملک بھر میں مذہبی بھائی چارگی پیدا کرنے کو حکومت اولین ترجیحات میں شامل کرے ۔ آل انڈیا امامس کونسل کا مطالبہ

’’ملک کے بدلتے حالات میں حکومت کو سب سے پہلے بین المذاہب رَوَاداری کو فروغ دینا چاہیے ، اسی سے ملک میں امن و شانتی بحالی ہو سکے گی۔ جب تک مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے اندر باہمی تحمل و بھائی چارگی کا جذبہ پیدا نہیں ہوتا ہے امن و امان کا ماحول پیدا نہیں ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ان عناصر پر قانونی شکنجہ کسنا ضروری ہے جو بین المذاہب نفرت پھیلانے کے عادی بن چکے ہیں‘‘۔ امامس کونسل کی ایک خصوصی میٹنگ میں ان باتوں پر زور دیا گیا۔
آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی مولانا شاہ الحمید باقوی نے کہا کہ : ’’اس وقت ملک کو سب سے زیادہ امن و شانتی اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ کسی بھی ملک میں بین المذاہب بھائی چارگی اور قومی یکجہتی ملک کی سلامتی اور باہمی رَوَاداری کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو اس سمت میں اقدام کرنا چاہیے اور اسے مملکتی امور کی اولین ترجیحات میں شامل کرنی چاہیے‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ : ’’جب تک ملک میں باہمی امن و شانتی بحال نہیں ہوتی کسی بھی طرح کی ترقی اَدھوری ہے‘‘۔
آل انڈیا امامس کونسل کے نیشنل جنرل سکریٹری اور قومی ترجمان مفتی حنیف احرارؔ سوپولوی نے کہا کہ : ’’ ملک کی ترقی باہمی جذبہء ہمدردی اور قومی یکجہتی کے بغیر ناممکن ہے۔ ایک ملک کے تمام باشندگان کے اندر ایک ماں باپ کی اولاد کی طرح ایک دوسرے پر قربان ہونے کا جذبہ ہی ملک کو آگے بڑھاتا ہے اور ملک کو تمام مصائب سے نجات دلا سکتا ہے۔ جس ملک میں عوام کو مذہب اور کلچر اور علاقہ کے نام پر تقسیم کیا جاتا ہو، اس ملک میں باہمی جذبہء ایثار و قربانی اور قومی بھائی چارگی و بین المذاہب یکجہتی کیسے پیدا ہو سکتی ہے؟‘ ‘۔
کونسل کے قومی ترجمان نے کہا کہ :’’آل انڈیا امامس کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ حکومتیں اپنی ترجیحی ایجنڈوں میں باہمی رواداری اور بین المذاہب بھائی چارگی کو شامل کرے ؛ کیوں کہ جس قدر جلد باشندگانِ ملک میں باہمی جذبہء ایثار و ہمدردی پیدا ہوگا اُتنا ہی جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا‘‘۔
ایم ، ایچ، احرارؔ سوپولوی
قومی ترجمان : آل انڈیا امامس کونسل

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...