مسلمانوں کی مذہبی آزادی میں کسی بھی طرح کی مداخلت منظور نہیں۔ آل انڈیا امامس کونسل

نئی دہلی،۳۱؍ اگست۲۰۱۷ء ؁، مطابق: ۸؍ ذوالحجہ ۱۴۳۸ھ ؁۔
مسلمانوں کی مذہبی آزادی میں کسی بھی طرح کی مداخلت منظور نہیں۔ آل انڈیا امامس کونسل
اسلام میں دو ہی عیدیں ہیں: عیدالفطر اور عید الاضحی۔عید الاضحی کی سب سے بڑی عبادت قربانی ہے۔اسلام قربانی کا مطالبہ کرتا ہے؛کیوں کہ اسلام کا مطلب ہے اپنا سب کچھ اور ساری خواہشوں کو اللہ کے حوالے کر دینے یعنی مکمل خود سپردگی کا نام ہے۔ہر مالک نصاب پر قربانی واجب ہے۔جو قربانی کے دن بھی مالک نصاب ہو جائے اس پر بھی قربانی کرنی ضروری ہے۔ قربانی کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جو لوگ قربانی کر سکتے ہیں پھر بھی وہ قربانی نہیں دیتے ہیں تو انھیں عیدگاہ آنے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ اسلامی شریعت میں جو جانور قربانی کے لیے مشروع ہیں ان جانوروں میں سے کسی کی بھی پرامن طریقے سے قربانی کی جاسکتی ہے۔بڑے جانورمیں سات لوگوں کا اور چھوٹے جانور میں ایک آدمی کا حصہ ہوتا ہے ۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ہماری وجہ سے کسی کو بھی کسی طرح کی تکلیف نہ پہنچے۔ اس لیے صاف صفائی اور پردے وغیرہ کا خاص خیال رکھیں۔
اسلامی تہواروں کی خصوصیت یہی ہے کہ اس میں اپنے سے زیادہ دوسرے ضرورت مندوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس لیے قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کریں: (۱) غریب و مسکین کے لیے۔ (۲) اپنے رشتہ دار اور دوست و احباب کے لیے۔ (۳) تیسرا حصہ اپنے لیے رکھیں۔
مسلمان اس ملک کے آزاد شہری ہیں۔ ان کی آزادی کوئی چھین نہیں سکتا ہے۔ دستورِ ہند کے دفعہ ۱۳، ۱۴، ۱۹، ۲۱،۲۵،۵۱؍ وغیرہ کے تحفظات سے عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے کھانے پینے ، پہننے اوڑھنے، مذہبی معاملات کے بارے میں کوئی اور فیصلہ کریں یہ آزادی نہیں اور اس طرح کی دخل اندازی ہمیں منظور نہیں ہے۔
اسلامی شریعت کا قانون ہے: ’’ جس عمل میں اللہ کی نافرمانی ہو اس میں کسی کی بھی اطاعت نہیں کی جاسکتی ہے‘‘۔ (مسند احمد: ۲/۳۳۳)
اللہ کو چھوڑ کر غیر اللہ کی اطاعت کی وجہ محبت بھی ہو سکتی ہے اور خوف بھی ۔ مطلب کسی بھی غیر اللہ کی محبت میں یا کسی بھی غیر اللہ کے ڈر کی وجہ سے اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کی جاسکتی ہے۔ غیر اللہ کی شکل خواہ کسی افرادی طاقت کی ہو۔ اقتدار کی ہو۔ یا مال کے لالچ کی ہو۔ یا پھر موت کے ڈرکی۔
آل انڈیا امامس کونسل پوری امت مسلمہ سے اپیل کر تی ہے کہ وہ ملکی دستور اور اسلامی قانون کی روشنی میں اپنے مذہبی معاملات کو انجام دیں۔ اس سلسلے میں مسلمانوں کو کسی سے نہ ڈرنے کی ضرورت ہے نہ ہی اس تعلق سے ہمارا کسی سے کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی ہم تمام امت مسلمہ درخواست کرتے ہیں کہ عید الاضحی کی یہ خوشی اپنے تک محدود نہ رکھیں؛ مسلمانوں کے ساتھ تمام برادرانِ وطن کو بھی اس خوشی کا حصہ بنائیں۔
ایم ، ایچ احرار سوپولوی
قومی ترجمان: آل انڈیا امامس کونسل

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...