بابری مسجد کا اہم مدعی ’’ہاشم انصاری‘‘ کی وفات امت ہندیہ کے لیے ایک عظیم حادثہ ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ یہ غلط فہمی دور کر لینی چاہیے کہ بابری مسجد کا مدعی صرف ہاشم انصاری تھے، دنیا کا ہر مسلمان بابری مسجد کا مدعی تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ آل انڈیا اما

۲۰؍ جولائی ، ۲۰۱۶ء ؁، مطابق:۱۴؍ شوال۱۴۳۷ھ ؁، شاہین باغ ، نئی دہلی۔
بابری مسجد کا اہم مدعی ’’ہاشم انصاری‘‘ کی وفات امت ہندیہ کے لیے ایک عظیم حادثہ ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔
یہ غلط فہمی دور کر لینی چاہیے کہ بابری مسجد کا مدعی صرف ہاشم انصاری تھے، دنیا کا ہر مسلمان بابری مسجد کا مدعی تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ آل انڈیا امامس کونسل

’’امت میں ہاشم انصاری کے انتقال کی خبر بہت ہی افسوس کے ساتھ سنی گئی۔ جس کے بعد فوراً ہی آل انڈیا امامس کونسل کی ہیڈ آفس شاہین باغ ، نئی دہلی میں آج ایک تعزیتی میٹنگ بلائی گئی، جس میں ہاشم انصاری کی وفات کو امت مسلمہ کا بہت بڑا خسارہ قرار دیاگیا۔ میٹنگ سے بات کرتے ہوے کونسل کے قومی صدر مولانا عثمان بیگ رشادی نے کہا کہ : ’’ہاشم انصاری امت کے ایک مضبوط دل اور جرأت مند فرد تھے ، جنھوں نے بابری مسجد کے لیے پوری زندگی وقف کر رکھی تھی۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ : ’’یہ فسطائی عناصر کی سازش اور عدالت التواء پروری کا نتیجہ ہے کہ ہاشم انصاری بابری مسجد میں نماز ادا کرنے کی امید لے کر ہی دنیا سے چل بسے‘‘۔
قومی ناظم عمومی مولانا شاہ الحمید باقوی نے کہا کہ: ’’ہندستانی تاریخ کبھی بھی ’’ہاشم انصاری‘‘ کو فراموش نہیں کر پائے گی۔ بابری مسجد کے نام کے ساتھ ہاشم انصاری کا نام ایک لاحقہ بن چکا ہے۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ : ’’اللہ تعالی ہاشم انصاری کی مغفرت فرمائے اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ‘‘۔ (آمین)
آل انڈیا امامس کونسل کے نیشنل جنرل سکریٹری اور قومی ترجمان مفتی حنیف احرارؔ سوپولوی نے کہا کہ : ’’ہاشم انصاری کی موت یقیناًامت کے لیے بہت بڑا حادثہ ہے؛ لیکن اس سے فسطائی عناصر کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ امت کا ہر فرد بابری مسجد کا مدعی تھا ، ہے اور رہے گا‘ ‘۔
کونسل کے قومی ترجمان نے کہا کہ : ’’ہاشم انصاری کا ’’بابری مسجد میں نماز پڑھنے کا خواب‘‘ اب مسلم قوم کے ہر فرد کے اوپر قرض ہے۔ ان شاء اللہ ساری امت مسلمہ مل کر ہاشم انصاری کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے حق ملنے تک قانونی راستے سے کوشش کرتے رہیں گے۔ اور پوری امت مسلمہ کو بابری مسجد کی بازیابی کے لیے قانونی لڑائی لڑنے کے لیے بیداری پروگرام چلاتی رہے گی ‘‘۔
ایم ، ایچ، احرارؔ سوپولوی
قومی ترجمان : آل انڈیا امامس کونسل

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...