اسرائیلی ایجنٹوں کو ملک میں فتنہ اور نفرت پھیلانے کے جرم میں پھانسی کی سزا دی جائے

فتنه كا باعث هندوتوا جماعات
پریس ریلیز
اسرائیلی ایجنٹوں کو ملک میں فتنہ اور نفرت پھیلانے کے جرم میں پھانسی کی سزا دی جائے
کسی بھی مذہب کے خلاف آواز اُٹھانا یا مذہبی امور میں مداخلت کرنا قانونی جرم ہے۔
 آل انڈیا امامس کونسل
۶ اکتوبر، ۵۱۰۲ئ،مطابق: ۳۲ ذی الحجہ، ۶۳۴۱ھ، شاہین باغ ، نئی دہلی۔
”ہندستان ایک گنگاجمنی تہذیب کا حامل ملک رہا ہے، ہزار سال مسلم حکمرانوں کے زمانے میں بھی ہندستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا دیش تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ (ان شاءاللہ) مگر کچھ سالوں سے اسرائیل سے سمجھوتہ کرنے والے ایجنٹ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ لگانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور صرف کر رہے ہیں، سادھوی پراچی، ساکشی مہراج ، پروین توگڑیا اور موہن بھاگوت جیسے لوگ اسرائیل کے قریبی اور ملک کے غدار ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو آئین ہند کے خلاف ہندستان میں اسرائیلی مہم چلا رہے ہیں، جس کے لیے اسرائیل سے ہر طرح کا تعاون لے رہے ہیں، ایسے لوگوں کو بی جے پی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے“۔دادری محمد اخلاق کے دہشت گردانہ قتل پر سیاست کے سوال پر میڈیا کو جواب دیتے ہوے آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر مولانا عثمان بیگ رشادی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
قومی صدر مولانا رشادی نے کہا کہ : جو لوگ کسی مذہب یا مذہبی اختیارات کے خلاف آئین کی ہتک کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کو قانونی سزا ملنی بہت ضروری ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ملک میں دندنانے والے اسرائیل ایجنٹوں پر شکنجہ کسنا ناگزیز ہے۔ 
قومی صدر نے مزید بات کو آگے بڑھاتے ہوے فرمایا کہ: ”آج پورے ملک میں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کرکے یہاں کے سچے شہریوں کی زبان بند کر دینا چاہتے ہیں؛ تاکہ یہ ایجنٹ لوگ اپنے مقاصد کو خاموشی کے ساتھ پایہءتکمیل تک پہنچا سکے“۔ انھوں نے مزید کہا کہ : ” سواسو کروڑ ہندستانی شہری اِن ایجنٹوں کو ان کے ناپاک مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے“۔
آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ترجمان اور جنرل سکریٹری حنیف احرار سوپولوی نے کہا کہ : ”آل انڈیا امامس کونسل تمام انصاف پسند اور مخلص ہندستانیوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ایسے دہشت پسند عناصر اور آئین مخالف اسرائیلی ایجنڈے پر کام کرنے والے افراد کے خلاف متحدہ آواز اُٹھائیں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے قانونی لڑائی لڑنے کے لیے تیار ہو جائے“۔ قومی ترجمان مفتی احرار نے کہا کہ : ”آل انڈیا امامس کونسل مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے گندے ارادے رکھنے والے عناصر کو فوری طور قانوناً قرارِ واقعی سزا دے“۔
ایم، ایچ، احرار سوپولوی
قومی ترجمان: آل انڈیا امامس کونسل، نئی دہلی
 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...