آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے ’’مقاصد شریعہ نیشنل کانفرنس‘‘ کا انعقاد کل، تمام مسالک کے رہنماء علماء کرام کریں گے شرکت مولانا ولی رحمانی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مفتی مکرم، مولانا اصغر علی امام مہدی اور ڈاکٹر ظفر الاسلام خان ہوں گے خصوصی مہمان ۔ آل

۷؍ اگست ، ۲۰۱۶ء ؁، مطابق:۳؍ ذوالقعدہ۱۴۳۷ھ ؁، شاہین باغ ، نئی دہلی۔
آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے ’’مقاصد شریعہ نیشنل کانفرنس‘‘ کا انعقاد کل، تمام مسالک کے رہنماء علماء کرام کریں گے شرکت
مولانا ولی رحمانی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مفتی مکرم، مولانا اصغر علی امام مہدی اور ڈاکٹر ظفر الاسلام خان ہوں گے خصوصی مہمان ۔ آل انڈیا امامس کونسل

’’آل انڈیا امامس کونسل نے ملک کے بدلتے حالات میں شریعت کی روشنی میں قوم و ملت کی صحیح رہنمائی کے لیے مفتیانِ کرام اور علماء عظام کی خصوصی رہنماء ’’مقاصد شریعہ نیشنل کانفرنس‘‘ کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کا مقصد تمام مسالک کے علماء و ائمہ اور مفتیانِ کرام کو متحدہ طور پر قومی تقویت و ترقی کے کام کرنے کے لیے آمادہ کرنا ہے‘‘۔
کانفرنس کے کنوینر اور کونسل کے قومی ناظم عمومی مولانا شاہ الحمید باقوی نے کہا کہ : ’’اس پروگرام میں عالمی سطح کی شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔ جن میں مولانا محمد ولی رحمانی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مفتی مکرم، مولانا اصغر علی امام مہدی ، ڈاکٹر ظفر الاسلام خان، مولانا عثمان بیگ رشادی، مولانا محمد احمد ندوی، مولانا اشرف کرمنا، مولانا عبدالرحمن باقوی، مولانا شاہد کھوٹ اور قاضی حفظ الرحمن جیسے اہم شخصیات شامل ہیں‘‘۔
انھوں نے بتایا کہ : ’’موجودہ حالات میں قوم کی صحیح رہنمائی اور شریعت اور ملکی قانون کی روشنی میں زندگی کی رہنمائی فراہم کرانا اس کانفرنس کا مقصد ہے۔ جس میں پورے ہندستان سے تمام مسالک کے نمائندہ علماء، ائمہ اور مفتیان کرام کو مدعو کیا گیا ہے‘‘۔
آل انڈیا امامس کونسل کے نیشنل جنرل سکریٹری اور قومی ترجمان مفتی حنیف احرارؔ سوپولوی نے کہا کہ : ’’یہ کانفرنس مقاصد شرعیہ یعنی شریعت کی روشنی میں زندگی کے صحیح رُخ طے کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی‘ ‘۔
کونسل کے قومی ترجمان نے مزید کہا کہ :’’آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے منعقد اس کانفرنس میں صرف علماء، ائمہ اور مفتیان کرام کومدعو کیا گیا ہے، اس لیے کونسل تمام اہالیانِ دہلی اور اطراف و جوانب کے مفتیان کرام اور علماء امت سے امید رکھتی ہے کہ وہ ضرور اس کانفرنس میں شرکت کریں‘‘۔ پروگرام ان شاء اللہ غالب انسٹی ٹیوٹ، ماتا سندری روڈ میں، ۸ ؍ اگست کو صبح ۱۰ بجے سے شام پانچ بجے تک چلے گی‘‘۔ نیز انھوں نے تمام اردو، ہندی اور انگلش میڈیا سے بھی اس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
ایم ، ایچ، احرارؔ سوپولوی
قومی ترجمان : آل انڈیا امامس کونسل

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...