آر ایس ایس کی تنظیم ’’مسلم راشٹریہ منچ‘‘کے کسی بھی عمل کو کسی بھی سچے مسلمان کی حمایت حاصل نہیں ہوگی ۔ آل انڈیا امامس کونسل

۶؍ جنوری۲۰۱۷ء ؁، مطابق:۵؍ ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ ؁، شاہین باغ ، نئی دہلی۔
آر ایس ایس کی تنظیم ’’مسلم راشٹریہ منچ‘‘کے کسی بھی عمل کو کسی بھی سچے مسلمان کی حمایت حاصل نہیں ہوگی ۔ آل انڈیا امامس کونسل
مسلمان آر ایس ایس اور فسطائی جماعتوں کی گمراہ کن سرگرمیوں سے اپنی قوم کو دور رکھیں۔ قومی ناظم عمومی حنیف احرار قاسمی

’’ہندستانی مسلمانوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ کسی بھی مسلم مخالف نظریے کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور کبھی اگر ایسی کسی تحریک کی حقیقت واضح ہو گئی تو پوری قوم متفق ہو کر اس کے خلاف بائیکاٹ کی آواز اُٹھا کر اس کو زندہ دفن ہو جانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ مسلم راشٹریہ منچ بھی قادیانی اور شکیلی گروہ کی طرح مسلمانوں کو گمراہ کر کے آر ایس ایس ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ناپاک سازش ہے؛ اس سے تمام مسلمانوں کا واقف ہونا اور ہر فرد کا اس کے خلاف متحد ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ‘‘۔ ان باتوں کا اظہار آل انڈیا امامس کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مفتی حنیف احرار سوپولوی نے کیرلا میں سکریٹریٹ میٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ : ’’باطل اور فسطائی طاقتیں ہمیشہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتی آئی ہیں۔ ۱۹۲۵ سے ۲۰۰۰ء تک مسلم مخالف ایجنڈوں پر ناکامی کے بعد آر ایس ایس نے گجرات فسادات کے بعد دسمبر۲۰۰۲ء میں ’’مسلم راشٹریہ منچ ‘‘ کے نام سے ایک تنظیم بنائی ، جس کی سرپرستی آر ایس ایس کے قومی ورکنگ کمیٹی ممبر اندریش کمار کرتا ہے۔ اس کے بنانے کا مقصد آر ایس ایس اور فسطائی جماعتوں کے خلاف مسلم مطالبات کو کمزور کرکے فسطائی ایجنڈوں کو طاقت پہنچانا ہے۔ آر ایس ایس جیسی فسطائی جماعتوں کے ملکی سلامتی اور مسلم مخالف ہونے کی وضاحت کے باوجود کون مسلمان اس کی حمایت کر سکتا ہے؟ ‘‘۔
آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی نے کہا کہ :’’ہم آر ایس ایس اور اس کی تمام ذیلی شاخاؤں کے خلاف ہیں؛ کیوں کہ اس کا ایجنڈہ ملک کے خلاف، آئین ہند کے خلاف، یہاں کی قومی یکجہتی تہذیب کے خلاف اور مسلم امت کے خلاف ہے۔ یہ سب جاننے کے بعد کوئی بھی سچا مسلمان آر ایس ایس کا ’’آلہء کار ‘‘ بننا پسند نہیں کر سکتا ہے ‘‘۔
اس لیے آل انڈیا امامس کونسل تمام ہندستانی مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ ’’مسلم راشٹریہ منچ‘‘ کے دھوکے میں آنے سے بچیں اور ہر فردِ مسلم کو آر ایس ایس کی دوغلی پالیسیوں سے آگاہ کریں۔ قومی جنرل سکریٹری مفتی احرارؔ نے کہا کہ : ’’اگر آر ایس ایس مسلم راشٹریہ منچ کے ذریعے مسلمانوں کے کسی بھی مسئلہ میں مداخلت کرتی ہے تو آل انڈیا امامس کونسل پورے ملک میں اس کے خلاف تحریک شروع کرے گی‘‘۔
مولوی فیصل اشرفی
آفس انچارج: آل انڈیا امامس کونسل

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...