Error message

Deprecated function: The each() function is deprecated. This message will be suppressed on further calls in menu_set_active_trail() (line 2405 of /home/aus661lbl031/public_html/imamscouncil.org/includes/menu.inc).

’’نوٹ بندی ‘‘ مرکز کی ناکامیوں پر ’’پردہ‘‘ ، اس سے ہوئی ۱۰۰؍ سے زائد اموات کا ذمہ دار کون ہے ؟ ۔ آل انڈیا امامس کونسل

۸؍ جنوری۲۰۱۷ء ؁، مطابق:۹؍ ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ ؁، شاہین باغ ، نئی دہلی۔
’’نوٹ بندی ‘‘ مرکز کی ناکامیوں پر ’’پردہ‘‘ ، اس سے ہوئی ۱۰۰؍ سے زائد اموات کا ذمہ دار کون ہے ؟ ۔ آل انڈیا امامس کونسل
ساکشی مہاراج جیسے فسطائی عناصر ہی ملک میں فرقہ وارانہ فسادات اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ کے ذمہ دار۔ قومی صدر: مولانا عثمان بیگ رشادی

’’نوٹ بندی سے ابھی تک ۱۰۰؍ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ یوپی الیکشن کے انتخابی مہم میں بڑی بڑی باتیں کرنے والی بی جے پی پہلے یہ جواب دے کہ ’’نوٹ بندی‘‘ سے آخر بی جے پی حکومت کیا دکھانا چاہتی تھی؟ اس کی وجہ سے ہوئی ۱۰۰؍ سے زائد اموات کی ذمہ دار کون ہے؟ اور کیا نوٹ بندی سے جو ’’کالا دھن‘‘ جمع ہوا ہے ، اس سے ہر ہندستانی کو ۱۵؍ لاکھ روپے ملیں گے؟ ۔ یا ’’نوٹ بندی‘‘ بی جے پی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی محض ایک گندی سازش تھی‘‘۔ ان باتوں کا اظہار آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر مولانا عثمان بیگ رشادی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ : ’’بی جے پی، آر ایس ایس اور اس کی ساری ذیلی شاخیں ملک کو ’’ہندوتوا نظریے‘‘ کی آگ میں جھونک دینا چاہتی ہے۔ اس کے لیے انھیں نہ تو قوم کی پرواہ ہے نہ ہی ملک کی بربادی کی۔ سپریم کورٹ کی کے فیصلے کے باوجود ساکشی مہاراج کا غیر قانونی اشتعال انگیزی اسی کی غماز ے ‘‘۔
آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی مولانا شاہ الحمید باقوی نے کہا کہ :’’ہم آر ایس ایس اور اس کی تمام ذیلی شاخاؤں کے خلاف ہیں؛ کیوں کہ اس کا ایجنڈہ ملک کے خلاف، آئین ہند کے خلاف، یہاں کی قومی یکجہتی تہذیب کے خلاف اور مسلم امت کے خلاف ہے۔ یہ سب جاننے کے بعد کوئی بھی سچا مسلمان آر ایس ایس کا ’’آلہء کار ‘‘ بننا پسند نہیں کر سکتا ہے ‘‘۔
ایم ، ایچ ، احرارؔ سوپولوی
قومی میڈیا انچارچ: آل انڈیا امامس کونسل

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...