Error message

Deprecated function: The each() function is deprecated. This message will be suppressed on further calls in menu_set_active_trail() (line 2405 of /home/aus661lbl031/public_html/imamscouncil.org/includes/menu.inc).

بابری مسجد کے خلاف قانون سازی یا آرڈیننس لانے کا مطالبہ کرنے والوں پر ’’مسجد انہدام‘‘ کا مقدمہ چلایا جائے۔

شاہین باغ، نئی دہلی،۶؍ نومبر ۲۰۱۸ء، مطابق: ۲۷؍صفر المظفر، ۱۴۴۰ھ۔
بابری مسجد کے خلاف قانون سازی یا آرڈیننس لانے کا مطالبہ کرنے والوں پر ’’مسجد انہدام‘‘ کا مقدمہ چلایا جائے۔
آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا کہ ۱۹۴۹ء ؁ میں جو عمارت جیسی تھی وہ ویسی ہی رہے گی۔
آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر مولانا محمد احمد بیگ ندوی نے کہا کہ : ’’آج فسطائیت ملک بھر میں سر چڑھ کر بولنے گلی ہے۔ ہمارا ملک ایک دستوری اور آئینی ملک ہے ، یہاں پر قانون کی حکمرانی چلتی ہے ، مذہب یا مذہبی نظریہ کی نہیں۔ پھر مذہب کے نام پر سنتوں کا یا پھر کسی جماعت کا عدالت کے خلاف آواز اُٹھانا، کتنا بڑا جرم ہوتا ہے اس کا اندازہ قانون کی جانکاری رکھنے والوں کو خوب ہوگا۔ بابری مسجد ہندستانی جمہوریت کی پہچان پانچ سو سالہ پرانی بابری مسجد ہے جو کو ۶؍ دسمبر ۱۹۹۲ء ؁ کو ہندوتوا دہشت گردوں نے قانون کی دھجیاں اُڑا کر شہید کردیا۔ لبراہن کمیشن نے اس کی تحقیق کی مجرمین کے ناموں کی لسٹ دی ؛ مگر آج تک ان کو قانونی سزا نہیں دی گئی۔ اس قانون شکنی اور ملک مخالف سرگرمی کی مخالفت کرنے کی بجائے ، سادھوسنتوں کی ٹیم کو خرید کر ’’مسجد کے خلاف ‘‘ قانون سازی اور آرڈیننس لانے کی بات کہلوائی جا رہی ہے ، جو سراسر دستور اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالتوں کو اس کے خلاف فوراً ایکشن لینا چاہیے‘‘۔
قومی صدر نے کہا کہ : ’’ملک کے مٹھی بھر لوگ فسطائی لوگ حالات کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوے ہیں۔بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا ایجنڈا آر ایس ایس اور بی جے پی کا سیاسی ایجنڈا ہے ۔ اس سے ملک کے ہندوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کو سمجھ کر عوام میں بیداری لانے کی ضرورت ہے‘‘۔
پانچ سوسالہ پرانی بابری مسجد کو جنھوں نے غیر قانونی طور پر توڑا ہے پہلے عدالت ان پر قانونی کاروائی کرے ،بابری مسجد کو اس کی اپنی جگہ پر دوبارہ تعمیر کرائی جائے ، اس کے بعد حق ملکیت کا مقدمہ چلایا جائے ‘‘۔
ایم، ایچ، احرار سوپولوی
قومی ترجمان: آل انڈیا امامس کونسل

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...