Error message

Deprecated function: The each() function is deprecated. This message will be suppressed on further calls in menu_set_active_trail() (line 2405 of /home/aus661lbl031/public_html/imamscouncil.org/includes/menu.inc).

آل انڈیا امامس کونسل کی جد و جہد کے بعد ناندیڑ میں تاریخی احتجاجی مظاہرہ

آل انڈیا امامس کونسل کی جد و جہد کے بعد ناندیڑ میں تاریخی احتجاجی مظاہرہ
شاتم رسول کملیش تیواری کو سزائے موت دی جائے :محمد حنیف خان
ہزاروں مسلمانوں نے ضلع کلکٹریٹ پر جمع ہر کراپنی مذہبی انسیت کا مظاہرہ کیا
ناندیڑ :18؍ دسمبر ( ارشاد احمد بشارت ) گستاخ رسول کو ہر گز معاف نہیں کیا جاسکتا ۔ جب تک اس کو پھانسی کی سزاء نہیں دی جاتی تب امامس کونسل میدان عمل میں رہے گی ۔ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملعون کملیش تیواری کو سزائے موت دی جائے ۔اس طرح کا پر زور مطالبہ امامس کونسل کے ناندیڑ ضلع صدر مولانا ایوب قاسمی نے ناندیڑ ضلع کلکٹریٹ منعقدہ عظیم الشان احتجاجی مظاہرے سے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے ناندیڑ ضلع کلکٹریٹ پر آج بعد نماز جمعہ ایک زبر دست احتجاجی مظاہرے منظم کیا گیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں محبان رسول و عاشقان رسول ؐ نے شریک ہو کر حب نبوی کا لازوال ثبوت پیش کیا ۔یہاں مظاہرے میں مختلف سیاسی ، سماجی و ملی تنظیموں کے علاوہ صحافیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت درج کی ۔گزشتہ دنوں کملیش تواری کی بد بختانہ حرکت کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہارکیا جا رہاہے ۔ امامس کو نسل کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کرکے کملیش تیواری کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کیا جا رہاہے ۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ناندیڑ میں زبر دست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ناندیڑ کی تاریخ میں امامس کونسل نے اس قدر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ منظم کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد حنیف خان نے یہاں اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ملعون کملیش تیواری کی سزاء سوائے موت کے اور کوئی نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ ہمیشہ امامس کونسل کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر دم ہر موڑ پر امامس کونسل کے اس جائز مطالبہ کی یکسوئی تک سراپہ احتجاج بنیں رہیں گے ۔مفتی سلیمان ،حافظ ہارون و قاضی رفیق ، حافظ سلطان ، حافظ خلیل احمد ،حافظ سید انور ، حافظ تسلم الدین ،حافظ شیخ انور ، و دیگر علمائے اکرام نے کملیش تیواری کی اس نا قابل معافی حرکت کی پرو زو ر مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملعون کو جلد از جلد سزائے موت دی جائے ۔ احتجاجیوں نے اپنے غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ یہاں ہندو مہا سبھا پر پابندی عائد کرنے اور آر ایس ایس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔دھرنہ تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہا جس میں بہترین نظم و نسق کا مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاج اتنا زبر دست تھا کہ پولس کو کلکٹر دفتر کے دونوں جانب راستہ کو بند کرنا پڑا ۔ پولس کی جانب سے احتجاجی مطاہرے کو زبر دست سیکوریٹی مہیا کروائی گئی ۔ یہاں اس موقع پر پولس کے اعلیٰ افسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔ ناندیڑ کی تاریخ میں گزشتہ کئی سالوں بعد اس نوعیت کے دھرنہ کے بعد مسلمانوں کو ایک قسم کا اعتماد دیکھا گیا جو ایک بے خوف ماحول میں زند گی گزارنے کا اشارہ رکر رہے تھے ۔واضح رہے کہ پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے سینکڑوں کارکنان نے دھرنہ میں سیکوریٹی کے عمدہ انتظامات کئے جس کی وجہ سے نظم و نسق کو بہتر بنانے میں کامیابی ملی ۔

 

Location


DELHI
F-20, III Floor, Shaheen Bagh, Jamia Nagar, Okhla, New Delhi 110025, India

 

Contact

Give us a call at

+91 98809 80310

+91 99607 19466

Email us at allindiaimamscouncil@gmail.com

 

Newsletters

Subscribe and get the latest updates, news, and more...